Saturday, August 5, 2017

قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
قریب ہے کہ دیگر قومیں تم پر ایسے ہی ٹوٹ پڑیں جیسے کھانے والے پیالوں پر ٹوٹ پڑتے ہیں
تو ایک کہنے والے نے کہا:
کیا ہم اس وقت تعداد میں کم ہوں گے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
نہیں، بلکہ تم اس وقت بہت زیادہ ہو گے، لیکن تم سیلاب کی جھاگ کے مانند ہو گے
اللہ تعالیٰ تمہارے دشمن کے سینوں سے تمہارا خوف نکال دے گا
اور تمہارے دلوں میں «وہن» ڈال دے گا تو ایک کہنے والے نے کہا:
اللہ کے رسول! «وہن» کیا چیز ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
یہ دنیا کی محبت اور موت کا ڈر ہے

حدیث کے اصل الفاظ یہ ہیں:
  يُوشِكُ الْأُمَمُ أَنْ تَدَاعَى عَلَيْكُمْ كَمَا تَدَاعَى الْأَكَلَةُ إِلَى قَصْعَتِهَا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ قَائِلٌ:‏‏‏‏ وَمِنْ قِلَّةٍ نَحْنُ يَوْمَئِذٍ ؟
قَالَ:‏‏‏‏ بَلْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ كَثِيرٌ وَلَكِنَّكُمْ غُثَاءٌ كَغُثَاءِ السَّيْلِ
وَلَيَنْزَعَنَّ اللَّهُ مِنْ صُدُورِ عَدُوِّكُمُ الْمَهَابَةَ مِنْكُمْ
وَلَيَقْذِفَنَّ اللَّهُ فِي قُلُوبِكُمُ الْوَهْنَ
‏‏‏‏‏‏فَقَالَ قَائِلٌ:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْوَهْنُ ؟
قَالَ:‏‏‏‏ حُبُّ الدُّنْيَا وَكَرَاهِيَةُ الْمَوْتِ
(سنن ابوداؤد)

یہ تصاویر افریقہ کی ہیں،جہاں عیسائی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں،جنھیں دیکھ کر روح کانپ جاتی ہے.

یا اللہ !
مسلمانوں کی مدد فرما
اور کفار کے دلوں میں پھر سے ہمارا خوف ڈال دے .
از
#احسان_اللہ کیانی
6-اگست-2017

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1841448985870958&id=100000176221578

Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Join us on