Monday, July 24, 2017

ایک ووٹ یا ایک لفظ کی اہمیت:

ایک ووٹ یا ایک لفظ :-
الفاظ کس قدر اہم ہوتے ہیں،اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے
نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا:
"مَنْ أَعَانَ عَلَی قَتْلِ مُؤمِنٍ بِشَطْرِ کَلِمَةٍ، لَقِيَ اﷲَ مَکْتُوْبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: آيِسٌ مِنْ رَحْمَةِ اﷲِ"

’’جس شخص نے ایک کلمہ کے ذریعہ بھی کسی مومن کے قتل میں کسی کی مدد کی
تو وہ اللہ  سے اس حال میں ملے گا کہ اس کی آنکھوں کے درمیان پیشانی پر لکھا ہوگا:
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس شخص‘‘
(سنن ابن ماجہ،کتاب الدیات)
لھذا
تحریر و تقریر میں ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر لکھا کریں. آپ کا ایک لفظ آپ کو اللہ کی رحمت سے محروم کر سکتا ہے.
اسی طرح
اگر آپ نے کسی ایسے شخص کو ووٹ دیا،جو مسلمانوں کے قتل کے سبب بنے گا
تو بھی آپ مومن کے قتل کے مدد گار قرار پائیں گے 

از
#احسان_اللہ کیانی
23-جولائی-2017

Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Join us on