Friday, July 21, 2017

مفتی اکمل قادری صاحب :

مفتی اکمل قادری صاحب :
مفتی محمد اکمل قادری صاحب جامعہ نظامیہ لاہور سے فارغ التحصیل نہ صرف ایک منجے ہوئے عالم و فقیہ ہیں بالکل خدا تعالی نے آپ کو ان گنت صلاحیتوں سے نوازا ہے ، تدریس میں مہارت ایسی کہ نصاب کا کوئی بھی موضوع کوئی بھی کتاب ہو اسکے مضامین کو انتہائی سہل و عام فہم انداز میں طلباء کے ذہن نشین کرادیتے ہیں ، خطاب پر مغز ، پر دلیل ، عام فہم اور جاذب ہوتا ہے مثالیں ذکر کرنے میں آپ کو یدِ طولی حاصل ہے ، فقہی میدان میں اہلسنت کے ان گنے چنے علماء میں سے شمار ہوتے ہیں جن کی فقہی مسائل پر مہارت قابلِ رشک ہے ، کیو ٹی وی پر احکامِ شریعت پروگرام وہ بھی استقامت کے ساتھ آپ کی فقہی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ، تدبرِ قرآن کے نام سے تفسیرِ قرآن پر مشتمل قسط وار ویڈیوز ریکارڈ کراچکے ہیں جو عوام و خواص میں مقبول ہوئی اور تقریبا 5 ڈی وی ڈیز میں مارکیٹ میں دستیاب ہے ، تصنیف و تالیف کی فیلڈ کو بھی آپ نے خالی نہیں چھوڑا بلکہ مختلف موضوعات پر کثیر کتب و رسائل تالیف فرماچکے ہیں ، آپ کی تالیفات کی خصوصیت یہ ہے کہ کوئی بھی موضوع ہو دقیق سے دقیق بحث کو آسان الفاظ میں پیش کردیتے ہیں ، آپ ایک بہترین استاد ، مربی ، مشفق اور قائدانہ صلاحیت کی حامل شخصیت ہیں ۔۔۔

تحریر:
کاپی شدہ

Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Join us on