تازہ ترین
کام جاری ہے...
Sunday, July 30, 2017

شہباز شریف نے بریلوی علماء کو یقین دہانی کروائی تھی

July 30, 2017

شہباز شریف نے بریلوی علماء کو یقین دہانی کروائی تھی ،کہ وہ اپنے دور میں ممتاز قادری کو پھانسی نہیں دیں گے
لیکن پھر عالمی دباؤ یا کسی اور وجہ سے
اچانک صبح صبح ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی
اس پر بریلوی علماء کو اس قدر سخت رد عمل کرنا چاہیے تھا
جو حکومت کے ہوش اڑا دیتا ، اسکی نیندیں حرام کر دیتا
اور
اسے یہ کہنے پر مجبور کر دیتا کہ
"ممتاز قادری کے معاملے میں ہم سے غلطی ہوئی ہے"
بریلوی علماء کے پاس بھترین موقع تھا،جب ممتاز قادری کے جنازے میں لاکھوں لوگ شریک تھے
لیکن
بریلوی علماء نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا،بلکہ قائدین پنتالیس منٹ اسٹیج پر لڑتے رہے
دوسرا شاندار موقع ممتاز قادری کا چہلم تھا،جس پر عوام کی خاصی بڑی تعداد تھی
بعض علماء نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے
عوام کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا تھا
جب آدھی رات کو لوگ لڑتے لڑتے پارلیمنٹ کے سامنے پہنچے ،تو لوگوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد پندرہ سے بیس ہزار ہوگی
سوچنے کے بعد یہ ہے کہ باقی لاکھوں یا ہزاروں کارکن کہاں گئے... ؟؟
بزدلی دکھا گئے.. ؟
بِک گئے... ؟
یا قائدین کی رائے سے اتفاق نہ کرتے ہوئے،ان سے راستے جدا کر لیے.. ؟؟

دوسرے دن یہ تعداد مزید کم ہوگئی
تیسرے دن وہاں صرف ہزار سے دو ہزار بندے ہوں گے
پھر ایک زور دار آپریشن کی دھمکی کے بعد
انھیں ایک فرضی معاہدے کے تحت وہاں سے اٹھا دیا گیا
بعد میں حکومت نے اس معاہدہ کا ایک مطالبہ بھی نہیں مانا
سمجھیں یہ ناکام ترین دھرنا تھا

خلاصہ کلام یہ ہے کہ بریلوی علماء ممتاز قادری کے قتل کے انتقام میں حکومت کا بال بھی بھیگا نہیں کرسکے

آج جب میاں صاحب نا اہل ہوئے
تو ہمارے بریلوی دوست اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کہہ رہے ہیں
ہم نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا

ہمیں اپنی غلطیوں،کمزوریوں اور نااتفاقیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا چاہیے
"ہم ممتاز قادری کا بدلہ نہیں لے سکے"

از
#احسان_اللہ کیانی
30-جولائی-2017

#mumtaz_Qadri #nawaz_shareef #panama #barelvi

0 تبصرے:

Post a Comment

کمنٹ کا شکریہ ۔۔۔آپ کا تبصرہ جلد ایڈمن کی طرف سے ظاہر کر دیا جائے گا

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں