Sunday, July 30, 2017

ترک قوم عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کی حمایت کیوں کرتی ہے

طیب اردگان کے اردو پیج سے کچھ دیر پہلے یہ پوسٹ شیئر ہوئی ہے
پڑھیے

ترک قوم عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کی حمایت کیوں کرتی ہے-

ہو سکتا ہے میرے الفاظ آپ کو تکلیف دیں آپ کے دلوں میں بنے ہوئے بتوں کو ٹھیس پہنچائیں لیکن ترک قوم اسے عزت دیتی ہے جو اسے عزت دیتے ہیں جو اس کے چنے ہوئے قائد کو عزت دیتے ہیں نواز شریف کو ہٹانے کے بعد آپ کو ترک ٹی ویژنوں اور اخباروں میں ان کے حق میں بہت کچھ ملے گا ہو سکتا ہے ہمیں آپ کے ملک کی سیاست کا ٹھیک سے ادراک نہ ہو ہو سکتا ہے ہم ایک مجرم کی حمایت کر رہے ہوں اور ہمیں درست معلومات نہ ہوں البتہ جس چیز کا ہمیں پورا یقین ہے اور ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں وہ یہ ہے کہ نواز شریف نے ترک قیادت اور ترک قوم کو جو احترام اور محبت دی اس کی مثال ہمیں تاریخ میں نہیں ملتی صدر رجب طیب ایردوان جب بھی پاکستان گئے انہیں اعلی پروٹوکول دیا گیا پر تکلف اعزاز دئیے گئے اس کے مقابلے میں عمران خان نے ہمیشہ بے احترامی اور محبتوں کو پامال کیا-
ناکام بغاوت کے بعد پاکستانی پارلیمانی وفد ترکی آیا اس وفد میں عمران خان کی نمائندہ منیزہ حسن تھیں صدر رجب طیب ایردوان نے ان کے ہاتھ محبتوں کا پیام بھیجا عمران خان کے لیے خصوصی گفٹ دیا اور ترکی آنے کی دعوت دی- لیکن اس محبت کے بدلے میں ہمیں کیا ملا- صدر ایردوان جب اگلے ماہ پاکستان دورے کے لیے گئے تو عمران خان نے ترکوں کے ترجمان صدر ایردوان کا بائیکاٹ کر دیا اور محبت کا جواب نفرت سے دیا- ایسا ہی رویہ صدر ایردوان کے لیے یورپی ممالک اور یورپی تنگ نظر رہنماء رکھتے ہیں-
ہمیں پاکستان اور پاکستانی قوم سے محبت ہے اور ہم ان محبتوں کے قرض دار ہیں جو تاریخ میں اس خطے سے ہمارے لیے اٹھیں لیکن جس نے بھی ہماری قیادت کا احترام نہیں کیا اس کے لیے کوئی احترام نہیں اور جس نے محبت دی اس کے لیے محبت ہے- اگر عمران خان اور اس کے حامیوں کا یہی رویہ رہا اور وہ برسر اقتدار آ گئے تو ہم اس رائے کااحترام تو ضرور کریں گے لیکن ہو سکتا ہے پاکستان اور ترکی کی محبت پھیکی پڑ جائے کیونکہ احترام اورمحبتوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی-

ایلیھل چیلیان - ایڈمن صفحہ

#Turkey #Erdogan #nawaz_shareef #imran_khan #pti #panama

Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Join us on