Friday, July 21, 2017

یھود و نصاری سے محبت:

یھود و نصاری سے محبت:
عجیب بات ہے ،لوگ ہم سے کہتے ہیں ،یھود و نصاری سے محبت کرو
حالانکہ وہ ہمارے نبی کریم علیہ السلام کو نہیں مانتے ،بلکہ ان کی بے ادبی کرتے ہوئے ،ان کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں.
وہ ہمارے قرآن کو نہیں مانتے،بلکہ اسے من گھڑت یا تصنیفِ محمد کہہ کر اس پر زبان درازی کرتے ہیں.
جبکہ
ہم ان کے انبیاء کو مانتے ہیں،ان کا نام تک ادب و احترام سے لیتے ہیں.
ہم ان کی کتب کو بھی مانتے ہیں،ان کتب کا بھی ادب و احترام  کرتے ہیں.

قرآن کریم میں ہے:
{ہٰۤاَنۡتُمۡ اُولَآءِ تُحِبُّوۡنَہُمۡ وَ لَا یُحِبُّوۡنَکُمۡ وَ تُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡکِتٰبِ کُلِّہٖ ۚ وَ اِذَا لَقُوۡکُمۡ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا ۚ٭ۖ  وَ اِذَا خَلَوۡا عَضُّوۡا عَلَیۡکُمُ  الۡاَنَامِلَ مِنَ الۡغَیۡظِ}
تم وہ لوگ ہو کہ تم ان سے محبت رکھتے ہو اور وہ تم سے محبت نہیں رکھتے
اور تم ساری کتاب پر ایمان رکھتے ہو
اور وہ جب تم سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اور جب اکیلے ہوتے ہیں تو تم پر غصے سے انگلیوں کی پوریں کاٹ کاٹ کھاتے ہیں ۔
(آل عمران:119)

طالب دعا:
#احسان_اللہ کیانی
21-جولائی-2017
#Quran #yahoodi #Christian #Muslim

Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Join us on