تازہ ترین
کام جاری ہے...
Monday, June 12, 2017

farishto k mutaliq islami aqeeda

June 12, 2017

فرشتوں کے متعلق  دلچسپ معلومات:
فرشتے اجسامِ نوری ہیں، ﷲ تعالیٰ نے اُن کو یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں
، کبھی وہ انسان کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی دوسری شکل میں۔
  و ہ وہی کرتے ہیں جو حکمِ الٰہی ہے ، خدا کے حکم کے خلاف کچھ نہیں کرتے،
نہ قصداً،
نہ سہواً،
نہ خطاً،
وہ ﷲ  کے معصوم بندے ہیں، ہر قسم کے صغائر و کبائر سے پاک ہیں

ان کو مختلف خدمتیں سپرد ہیں،
بعض کے ذمّہ حضراتِ انبیا ئے کرام کی خدمت میں وحی لانا،
کسی کے متعلق پانی برسانا،
کسی کے متعلق ہوا چلانا ،
کسی کے متعلق روزی پہنچانا،
کسی کے ذمہ ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانا
کسی کے متعلق بدنِ انسان کے اندر تصرّف کرنا
کسی کے متعلق انسان کی دشمنوں سے حفاظت کرنا،
کسی کے متعلق ذاکرین کا مجمع تلاش کرکے اُس میں حاضر ہونا ،
کسی کے متعلق انسان کے نامہ اعمال لکھنا،
بہُتوں کا دربارِ رسالت میں حاضر ہونا ،
کسی کے متعلق سرکار میں مسلمانوں کی صلاۃ و سلام پہنچانا
بعضوں کے متعلق مُردوں سے سوال کرنا ،
کسی کے ذمّہ قبضِ روح کرنا،
بعضوں کے ذمّہ عذاب کرنا
کسی کے متعلق صُور پُھونکنا
اور اِن کے علاوہ اور بہت سے کام ہیں جو ملائکہ انجام دیتے ہیں۔
چار فرشتے بہت مشہور ہیں:
جبریل و میکائیل و اسرافیل و عزرائیل علیہم السلام
اور یہ سب ملائکہ پر فضیلت رکھتے ہیں

کسی فرشتہ کے ساتھ ادنیٰ گستاخی کفر ہے
جاھل لوگ اپنے کسی دشمن یا مبغوض کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ملک الموت یا عزرائیل آگیا،
یہ قریب بکلمہ کُفر ہے۔
فرشتوں کے وجود کا انکار، یا یہ کہنا کہ فرشتہ نیکی کی قوت کو کہتے ہیں
اور اس کے سوا کچھ نہیں،
یہ دونوں باتیں کُفر ہیں

(ماخوذ از بھار شریعت)

طالب دعا:
#احسان_اللہ کیانی

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں