تازہ ترین
کام جاری ہے...
Tuesday, June 6, 2017

امر بالمعروف کی مختلف صورتیں

June 06, 2017

امربالمعروف کی کئی صورتیں ہیں:
اگر غالب گمان یہ ہے کہ یہ ان سے کہے گا ،تو وہ اس کی بات مان لیں گے اور بری بات سے باز آجائیں گے
توامربالمعروف واجب ہے
اس کو باز رہنا جائز نہیں ہے.

اور اگر گمان غالب یہ ہے کہ وہ طرح طرح کی تہمت باندھیں گے
اور گالیاں دیں گے
تو ترک کرنا افضل ہے

اور اگر یہ معلوم ہے کہ وہ اسے ماریں گے
اور یہ صبر نہ کرسکے گا
یا اس کی وجہ سے فتنہ و فساد پیدا ہوگا ,آپس میں لڑائی ٹھن جائے گی
جب بھی چھوڑنا افضل ہے

اور  اگرمعلوم ہو کہ وہ اگر اسے ماریں گے
تو صبر کرلے گا
تو ان لوگوں کو برے کام سے منع کرے
اور یہ شخص مجاہد ہے

اور اگر معلوم ہے کہ وہ مانیں گے نہیں ,مگر نہ ماریں گے اورنہ گالیاں دیں گے
تو اسے اختیار ہے
اور افضل یہ ہے کہ امر بالمعروف کرے۔
(عالمگیری)

اگر اندیشہ ہے کہ
ان لوگوں کو امربالمعروف کریگا ،تو قتل کر ڈالیں گے
اور یہ جانتے ہوئے اس نے امر بالمعروف کیا
اور ان لوگوں نے جان سے مار ڈالا، تو یہ شخص شہید ہے.
(عالمگیری)

از
#احسان_اللہ کیانی

0 تبصرے:

Post a Comment

اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے ۔۔؟؟
کمنٹ بوکس میں لکھ دیں ،تاکہ دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں