تازہ ترین
کام جاری ہے...
Thursday, June 8, 2017

عالم اور متعلم کو یہ یہ کرنا چاہیے:

June 08, 2017

عالم اور متعلم کو یہ یہ کرنا چاہیے:
عالم ومُتَعَلِّم کو علم میں بخل نہیں کرنا چاہیے،
مثلاً
اس سے عاریت کے طور پر کوئی کتاب مانگے یا اس سے کوئی مسئلہ سمجھنا چاہے
تو انکار نہ کرے
کتاب دے دے
اور مسئلہ سمجھادے۔
حضرت عبد اﷲبن مبارک رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں:
جو شخص علم میں بخل کریگا، تین باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے گا
یا
وہ مرجائے گا اور اس کا علم جاتا رہے گا
یا
بادشاہ کی طرف سے کسی بلا میں مبتلا ہوگا
یا
علم بھول جائے گا۔
(عالمگیری)

عالم ومُتَعَلِّم کو علم کی توقیر کرنی چاہیے
یہ نہ ہو کہ زمین پر کتابیں رکھے
پاخانہ پیشاب کے بعد کتابیں چھونا چاہے تو وضو کرلینا چاہیے
وضو نہ کرے تو ہاتھ ہی دھولے اب کتابیں چھوئے
اور یہ بھی چاہیے کہ
عیش پسندی میں نہ پڑے، کھانے پہننے، رہنے سہنے میں معمولی حالت اختیار کرے
عورتوں کی طرف زیادہ توجہ نہ رکھے
مگر یہ بھی نہ ہو کہ اتنی کمی کردے کہ تقلیل غذا اور کم خوابی میں اپنی جسمانی حالت خراب کردے
اور اپنے کو کمزور کر دے کہ خود اپنے نفس کا بھی حق ہے اور بی بی بچوں کا بھی حق ہے، سب کا حق پورا کرنا چاہیے۔

عالم ومُتَعَلِّم کو یہ بھی چاہیے کہ لوگوں سے میل جول کم رکھیں
اور فضول باتوں میں نہ پڑیں
اور پڑھنے پڑھانے کا سلسلہ برابر جاری رکھیں
دینی مسائل میں مذاکرہ کرتے رہیں
کتب بینی کرتے رہیں
کسی سے جھگڑا ہوجائے تو نرمی اور انصاف سے کام لیں جاہل اور اس میں اس وقت بھی فرق ہونا چاہیے۔  (عالمگیری)

استاذ کا ادب کرے اس کے حقوق کی محافظت کرے اور مال سے اس کی خدمت کرے
اوراستاد سے کوئی غلطی ہو جائے تو اس میں پیروی نہ کرے۔
استاذکا حق ماں باپ اور دوسرے لوگوں سے زیادہ جانے اس کے ساتھ تواضع سے پیش آئے
جب استاذ کے مکان پر جائے تو دروازہ پر دستک نہ دے بلکہ اس کے برآمد ہونے کا انتظار کرے۔
(عالمگیری)

نااہلوں کو علم نہ پڑھائے اور جو اس کے اہل ہوں ان کی تعلیم سے انکار نہ کرے
کہ نااہلوں کو پڑھانا علم کو ضائع کرنا ہے اور اہل کو نہ پڑھانا ظلم وجورہے۔
(عالمگیری)

نااہل سے مراد وہ لوگ ہیں جن کی نسبت معلوم ہے کہ علم کے حقوق کو محفوظ نہ رکھ سکیں گے
پڑھ کر چھوڑ دیں گے
جاہلوں کے سے افعال کریں گے
یا
لوگوں کو گمراہ کریں گے
یا
علما کو بدنام کریں گے

از
#احسان_اللہ کیانی

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں