تازہ ترین
کام جاری ہے...
Monday, June 12, 2017

زنانہ مرد اور مردانہ عورتیں لعنتی ہیں:

June 12, 2017

زنانہ مرد اور مردانہ عورتیں لعنتی ہیں:

لباس کے متعلق حدیث:
حدیث شریف میں ہے:
"لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الرجل یلبس لبسۃ المرأۃ والمرأۃ تلبس لبسۃ الرجل"

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی، ایسے مردوں پر جو عورتوں کا لباس پہنتے ہیں.
اور ایسی عورتوں پر جو مردوں کا لباس پہنتی ہیں .

( سنن ابی داؤد، کتاب اللباس، باب فی لباس النساء )
ابوداؤد ونسائی، وابن ماجہ وابن حبان بسند صحیح

جوتے،چپل اور شوز کے متعلق حدیث:
حدیث شریف میں ہے:
قیل لعائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا ان امرأۃ تلبس النعل قالت لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الرجلۃ من النساء

ام المومنین صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہ عنھا سے عرض کی گئی کہ
ایک عورت مردانہ جوتا پہنتی ہے، فرمایا رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے مردانی عورتوں پر لعنت فرمائی۔

(سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لباس النساء)

مشابھت کے متعلق حدیث:
حدیث شریف میں ہے:
"لعن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم المخنثین من الرجال والمترجلات من النساء"

رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے لعنت فرمائی  ہے،زنانہ مردوں اور مردانی عورتوں پر۔
(صحیح البخاری کتاب اللباس )
( سنن ابی داؤد کتاب الادب)
(جامع الترمذی ابواب الادب )

مردانہ سٹائل کے متعلق حدیث:
حدیث شریف میں ہے:
"ان امرأۃ مرت علی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم متقلدۃ قوسافقال لعن اﷲ المتشبھات من النساء بالرجال والمتشبھین من الرجال بالنساء "

رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے سامنے ایک عورت کندھے پر کمان لٹکائے گزری، فرمایا: اللہ کی لعنت ان عورتوں پر جو مردانی وضع بنائیں اور ان مردوں پر جو زنانی وضع بنائیں۔

( الترغیب والترھیب، بحوالہ الطبرانی )

نوٹ:
خواتین کا مردانہ کٹنگ کروانا بھی اسی میں داخل ہے .

از
#احسان_اللہ کیانی

0 تبصرے:

Post a Comment

اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے ۔۔؟؟
کمنٹ بوکس میں لکھ دیں ،تاکہ دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں