تازہ ترین
کام جاری ہے...
Thursday, June 8, 2017

تکبیر تحریمہ کے متعلق چار انتہائی اہم مسائل:

June 08, 2017

تکبیر تحریمہ کے متعلق چار انتہائی اہم مسائل:
امام کو رکوع میں پایا اور تکبیر تحریمہ کہتا ہوا رکوع میں گیا
یعنی تکبیر اس وقت ختم کی کہ ہاتھ بڑھائے تو گھٹنے تک پہنچ جائے
نماز نہ ہوئی۔
(عالمگیری، ردالمحتار)

جن نمازوں میں قیام فرض ہے
ان میں تکبیر تحریمہ کے ليے بھی قیام فرض ہے
تو اگر بیٹھ کر اﷲ اکبر کہا، پھر کھڑا ہوگیا، نماز شروع ہی نہ ہوئی۔
(درمختار، عالمگیری)

نفل کے ليے تکبیر تحریمہ رکوع میں کہی، نماز نہ ہوئی اور بیٹھ کر کہتا، تو ہو جاتی۔
(ردالمحتار)

امام سے پہلے تکبیر تحریمہ کہی، اگر اقتدا کی نیت ہے، نماز میں نہ آیا ورنہ شروع ہوگئی، مگر امام کی نماز میں شرکت نہ ہوئی، بلکہ اپنی الگ۔
(عالمگیری)

از
#احسان_اللہ کیانی

0 تبصرے:

Post a Comment

اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے ۔۔؟؟
کمنٹ بوکس میں لکھ دیں ،تاکہ دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں