دین کے لیے پانچ منٹ

کم از کم دن میں پانچ منٹ تو اسلام کے لیے کوئی ایسا کام کرنا چاہیے،جس سے اس دین کو فائدہ ہو.

بے شمار کام ہو سکتے ہیں
کسی سے توبہ کروا کر اللہ سے اسکا ٹوٹا ہوا تعلق جوڑ دیں.
اسلام پر وارد اعتراضات میں سے کسی کا جواب دے دیں.
کسی شخص کی نصرت اسلام کے لیے ذہن سازی کر دیں .
کسی کو مذہب کی طرف لانے کے لیے دعوت دیں.
اسلام اور مسلمانوں کے لیے اللہ سے دعا کر دیں.
اسلام کا کوئی اچھا پہلو لوگوں کے سامنے پیش کریں .
امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لائیں. تاکہ اسلام کے حمایتی زیادہ ہو جائیں .
قرآن و سنت کا کوئی مسیج آگے پہنچا دیں .
از
#احسان_اللہ کیانی