تازہ ترین
کام جاری ہے...
Wednesday, June 7, 2017

سحری کے متعلق چند احادیث:

June 07, 2017

سحری کے متعلق چند احادیث:
سحری ضرور کیا کریں،کیونکہ اس کے متعلق بھت سی احادیث وارد ہوئی ہیں،میں چند احادیث مبارکہ مع  ترجمہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں.

حدیث:
"تَسَحَّرُوا، فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةٌ"
سحری کھایا کرو،یقینا سحری میں برکت ہے.
(صحیح ابن حبان)

حدیث:
"نِعْمَ سَحُورُ الْمُؤْمِنِ التَّمْرُ"
مومن کی بھترین سحری کھجور ہے.
(صحیح ابن حبان)

حدیث:
"تَسَحَّرُوا وَلَوْ بِجَرْعَةٍ مِنْ مَاءٍ"
سحری کرو،اگرچہ پانی کے ایک گھونٹ کے ساتھ ہو.
(صحیح ابن حبان)

حدیث:
"إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الْمُتَسَحِّرِينَ"
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے سحری کھانے والوں پر درود بھیجتے ہیں .
(صحیح ابن حبان)

حدیث:
"فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وَصِيَامِ أَهْلِ الْكِتَابِ أَكْلَةُ السَّحُورِ"
ہمارے اور اہل کتاب کے روزے کے درمیان فرق سحری کھانے کا ہے.
(صحیح ابن حبان)

توجہ طلب:
شیطان سحری کے وقت سستی دلاتا ہے،تاکہ انسان سحری نہ کرے،اور اسی بہانے اسکی نماز فجر بھی قضاء کروا دیتا ہے،اس لیے شیطان کے بہکاوئے میں نہ آیا کریں،اور سحری کیا کریں،تاکہ فجر بھی باجماعت پڑھ سکیں.

از
#احسان_اللہ کیانی

#sehri

0 تبصرے:

Post a Comment

اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے ۔۔؟؟
کمنٹ بوکس میں لکھ دیں ،تاکہ دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں