تازہ ترین
کام جاری ہے...
Saturday, June 3, 2017

مرد کے ستر کے مسائل

June 03, 2017

مرد کے ستر کے مسائل :
مرد مرد کے ہر حصہ بدن کی طرف نظر کرسکتا ہے سوا ان اعضا کے جن کا ستر ضروری ہے۔
وہ ناف کے نیچے سے گھٹنے کے نیچے تک ہے کہ اس حصہ بدن کا چھپانا فرض ہے.
جن اعضا کا چھپانا ضروری ہے ان کو عورت کہتے ہیں ۔ کسی کو گھٹنا کھولے ہوئے دیکھے تو اسے منع کرے
اور ران کھولے ہوئے دیکھے تو سختی سے منع کرے
اور شرم گاہ کھولے ہوئے ہو تو اسے سزا دی جائے گی۔  (عالمگیری)

بہت چھوٹے بچے کے لیے عورت نہیں یعنی اس کے بدن کے کسی حصہ کا چھپانا فرض نہیں،
پھر جب کچھ بڑا ہوگیا تو اس کے آگے پیچھے کا مقام چھپانا ضروری ہے۔
پھر جب اور بڑا ہوجائے دس برس سے بڑا ہوجائے توا س کے لیے بالغ کا سا حکم ہے۔  (ردالمحتار)

جس حصہ بدن کی طرف نظر کرسکتا ہے اس کو چھو بھی سکتا ہے۔  (ہدایہ)
اور جس طرف نظر نہیں کر سکتا اسے چھوبھی نہیں سکتا.

از
#احسان_اللہ کیانی

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں