تازہ ترین
کام جاری ہے...
Monday, June 5, 2017

جاب ،نوکری اور کمائی کے متعلق چند احکام:

June 05, 2017

جاب ،نوکری اور کمائی :
اتنا کمانا فرض ہے
جو اپنے لیے اور اہل و عیال کے لیے
اور جن کا نفقہ اس کے ذمہ واجب ہے
ان کے نفقہ کے لیے
اور ادائے دین کے لیے کفایت کرسکے
اس کے بعد اسے اختیار ہے کہ
اتنے ہی پر بس کرے
یا
اپنے اوراہل و عیال کے لیے کچھ مزید رکھنے کی بھی سعی و کوشش کرے۔
ماں باپ محتاج و تنگدست ہوں تو فرض ہے کہ کما کر انھیں بقدرِ کفایت دے۔
(عالمگیری)

قدر کفایت سے زائد اس لیے کماتا ہے کہ فقراء و مساکین کی خبر گیری کرسکے گا
یا
اپنے قریبی رشتہ داروں کی مدد کریگا
یہ مستحب ہے
اور یہ نفل عبادت سے افضل ہے
اور اگر اس لیے کماتا ہے کہ مال ودولت زیادہ ہونے سے میری عزت ووقار میں اضافہ ہو گا
فخر وتکبر مقصود نہ ہو تو یہ مباح ہے
اور اگر محض مال کی کثرت یا تفاخر مقصود ہے تو منع ہے۔  (عالمگیری)

از
#احسان_اللہ کیانی

0 تبصرے:

Post a Comment

اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے ۔۔؟؟
کمنٹ بوکس میں لکھ دیں ،تاکہ دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں