حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق احادیث:

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق احادیث:
حدیث:
نبی کریم علیہ السلام نے ایک لشکر روانہ کیا،جس میں حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی تھے.
ام عطیہ فرماتی ہیں،نبی کریم علیہ السلام دونوں ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کر رہے تھے
"اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُرِيَنِي عَلِيًّا"
اے اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دینا،جب تک تو مجھے علی دکھا نہ دے.
(سنن ترمذی)

حدیث:
"أَنْتَ أَخِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ "
(اے علی) آپ دنیا و آخرت میں میرے بھائی ہو.
(سنن ترمذی)

حدیث:
" إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ"
بے شک علی مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں،وہ ہر مومن کے ولی ہیں.
(سنن ترمذی)

حدیث:
" لَا يُحِبُّ عَلِيًّا مُنَافِقٌ وَلَا يُبْغِضُهُ مُؤْمِنٌ "
منافق علی سے محبت نہیں کرتا اور مومن علی سے بغض نہیں رکھتا.
(مسند احمد،سنن ترمذی)

حدیث:
"مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ"
جس کا میں مولا ہوں،علی اس کے مولی ہیں.
(مسند احمد،سنن ترمذی)

حدیث:
"أَنَا دَارُ الْحِكْمَةِ، وَعَلِيٌّ بَابُهَا"
میں دار الحکمت ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں.
(سنن ترمذی)

طالب دعا:
احسان اللہ کیانی