تازہ ترین
کام جاری ہے...
Thursday, June 15, 2017

فھم عربی کورس (سبق نمبر ا)

June 15, 2017


فھم عربی کورس :
سبق نمبر ا
آج ہم 'فہم عربی کورس '' کا پہلا سبق شروع کرنے جا رہے ہیں ،عربی زبان کی اہمیت بیان کی محتاج نہیں ،یہ قرآن ،حدیث ،فقہ اور تاریخ اسلامی کے علاوہ تقریبا
٢٢ اسلامی ممالک کی سرکاری و قومی زبان بھی ہے ،ہماری کوشش رہے گی کہ ہم اس کورس کو آسان سے آسان بنا کر، آپ کے سامنے پیش کریں ۔
آج کے سبق میں ہم حروف کی ایک خاص قسم کے متعلق جانیں گے ،جنھیں ''حروف جارہ ''کہا جاتا ہے ۔

)حروف جارہ (
(
prepositions)

(
١) ۔۔۔۔۔۔حروف جارہ سترہ ہیں ۔
(
٢) ۔۔۔۔۔۔یہ اسم سے پہلے آتے ہیں ۔ جیسے (فِیْ کتاب )
(
٣)۔۔۔۔۔۔یہ اسم کو حقیقی طور پر یا حکمی طور پر ''زیر'' دیتے ہیں ۔(حقیقی کی مثال :فی کتاب ٍ)(حکمی کی مثال :فی العالمین َ)
(
٤)۔۔۔۔۔۔حروف جارہ فعل سے پہلے نہیں آتے ،یعنی جب کسی کلمہ سے پہلے حرف جار آجائے ،تو آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں ،کہ یہ اسم ہے ۔
(
٥)۔۔۔۔۔۔قرآن کریم میں صرف گیارہ حروف جارہ استعمال ہوئے ہیں ۔

چند اہم حروف جارہ جو کثرت سے عربی زبان میں استعمال ہوتے ہیں :
ب ، ل ، مِنْ ، اِلٰی ، ک ، فِیْ ، عَلیٰ ، حَتّٰی ،عَنْ

حروف جارہ کا ترجمہ مع مثال:
ب:ساتھ

مثال :
بِاسمِ اللہ
(اللہ کے نام کے ساتھ )

ل :کے لیے

مثال:
ِلَہُ مُلْکُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ
(اس کے لیے ہی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے)
(البقرہ:
١٠٧)

مِنْ:سے

مثال :
اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنْ الزِّنا
غیبت زنا سے بدتر ہے
(حدیث )

اِلٰی :کی طرف

مثال :
مِنْ المَسْجِدِ اِلیٰ الْمَدْرَسَۃِ
مسجد سے مدرسہ کی طرف

ک: کی طرح

مثال :
الطَّاعِم الشَاکِر کا لصَّائِم الصَابِر
کھاناکھا کر شکر ادا کرنے والا صبر کرنے والے روزہ دار کی طرح ہے ۔
(حدیث )

فی:میں

مثال :
لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ اللَّہِ أُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ
بے شک تمہارے لیے رسول اللہ (کی زندگی )میں بہترین نمونہ ہے۔
(الاحزاب :
٢١)

عَلی:پر

مثال :
إِنَّ اللَّہَ عَلَی کُلِّ شَیْء ٍ قَدِیرٌ
بے شک اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے ۔
(النحل :
٧٧)

حَتّٰی:یہاں تک کہ

مثال :
وَلَنْ تَرْضَی عَنْکَ الْیَہُودُ وَلَا النَّصَارَی حَتَّی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمْ
یھود و نصاری ہر گز آپ سے راضی نہیں ہوں گے یہاں تک کہ آپ ان کی ملت کی پیروی کرلیں ۔
(البقرہ:
١٢٠)

عَنْ:سے

مثال :
فَمَنْ زُحْزِحَ عَنِ النَّارِ وَأُدْخِلَ الْجَنَّۃَ فَقَدْ فَازَ
جس کو جھنم سے دور کر دیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا پس وہ کامیاب ہو گیا ۔
(آل عمران :
١٨٥)

توجہ طلب:
(
١)۔۔۔۔۔۔ہر سبق کو کم ازکم تین بار پوری توجہ سے پڑھیں،اورکسی کاپی پر نوٹ کر لیں ۔
(
٢)۔۔۔۔۔۔تمام مثالوں کوضرور زبانی یاد کرلیں ۔
(
٣)۔۔۔۔۔۔اپنی کاپی پر الفاظ معانی کی ایک فہرست بنائیں ،اور روزانہ ملنے والے نئے عربی الفاظ ،معانی کو اس میں درج کرتے جائیں ۔

مشق :
سوال :حروف جارہ کی تعداد کتنی ہے ؟
سوال :قرآن کریم میں
کتنے حروف جارہ استعمال ہوئے ہیں ؟
سوال :حروف جارہ کس سے پہلے آتے ہیں ،اسم ،فعل یا حرف ؟
سوال :حروف جارہ اپنے مابعد کو کیا دیتے ہیں ،پیش ،زبر یا زیر ؟

احسان اللہ کیانی
١٥۔جون ۔٢٠١٦




0 تبصرے:

Post a Comment

اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے ۔۔؟؟
کمنٹ بوکس میں لکھ دیں ،تاکہ دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں