سبق نمبر12: فھم عربی کورس: مونث مخاطب کی ضمائر:

سبق نمبر12:
فھم عربی کورس:
مونث مخاطب کی ضمائر:
آج کے سبق میں ہم خواتین کے لیے استعمال ہونے والی تین مخاطب کی ضمائر کے متعلق پڑھیں گے.

کِ =تم ایک عورت
کُمَا  =تم دو عورتیں
کُنَّ =تم تین عورتیں یا تم سب عورتیں

کِتَاب + کِ=کتابُکِ
تم ایک عورت کی کتاب

کِتَاب + کُمَا =کتابُکُما
تم دو عورتوں کی کتاب

کِتَاب + کُنَّ=کتابُکُنَّ
تم تین عورتوں یا تم سب عورتوں کی کتاب

مشق:
ان کا ترجمہ خود کریں
قَلَمُکِ=
قَلَمُکُمَا=
قَلَمُکُنَّ=

اِیْمَانُکِ=
اِیْمَانُکُمَا=
اِیْمَانُکُنَّ=

عورت کو سلام کرنے کا طریقہ :

ملاحظہ فرمائیں:
السلام + علی +ک = السلام علیک

السَّلَامُ عَلَیْکِ     = تم ایک عورت پر سلام ہو
السَّلَامُ عَلَیْکُمَا    = تم دو عورتوں پر سلام ہو
السَّلَامُ عَلَیْکُنَّ =تم تین عورتوں یا سب عورتوں پر سلام ہو.

عورت کا شکریہ ادا کرنے کا طریقہ:
جَزَاکِ اللہُ خَیْراً   = اللہ تم ایک عورت کو اچھی جزا دے
جَزَاکُمَا اللہُ خَیْراً =اللہ تم دو عورتوں کو اچھی جزا دے
جَزَاکُنَّ اللہُ خَیْراً =اللہ تم تین عورتوں کو یا تم سب عورتوں کو اچھی جزا دے

مزید چند مثالیں دیکھیں:
قَوْلُکِ      = تم ایک عورت کا قول
حِجابُکِ   =تم ایک عورت کا حجاب

نوٹ:
تثنیہ کی ضمائر کا فرق سیاق و سباق سے کیا جائے گا،اگر پہلے خواتین کا تذکرہ ہے ،تو یہ مونث کی ضمیر سمجھی جائے گی،اگر مردوں کا تذکرہ ہے،تو مذکر کی ضمیر سمجھی جائے گی.

منجانب:
فھم عربی کورس گروپ (فیس بک گروپ)

طالب دعا:
احسان اللہ کیانی
20 جون 2017