Posts

Showing posts from June, 2017

Our Facebook pages

Image
ہمارے فیس بک پیج:
سارا دن اپنے مخالفین پر کیچڑ اچھالتے رہتے ہیں
بریلوی دیوبندی کے خلاف
دیوبندی شیعہ اور بریلوی کے خلاف
اہل حدیث بریلوی ،دیوبندی اور شیعہ کے خلاف
پی ٹی آئی والے نون کے خلاف
نون والے پی ٹی آئی کے خلاف
علی ھذا القیاس
کاش یہ سب مل کر اپنے حمایت اسلام اور اپنے مشترکہ دشمن کفار کے خلاف لکھتے
ان پیجز کی
چند تصاویر ملاحظہ فرمائیں


Mata e Maghfirat urdu Naat book by Dr Aleem usmani

Image
کتاب:--------- متاع مغفرت
شاعر:--------ڈاکٹر علیم عثمانی Click Here to Download pdf book

Feham e Arabi course ,lesson no 18 ,Haroof e A'taf

سبق نمبر 18 فھم عربی کورس حروف عطف :
یہ حروف اسماء ،افعال اور جملوں کو ملانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں
یہ اپنے ماقبل اور مابعد کو ایک حکم میں شریک کرنے کے لئے آتے ہیں ،ان کے ماقبل کو معطوف علیہ اور مابعد کو معطوف کہتے ہیں

یہ دس ہیں
(١)۔۔۔۔۔۔واو (٢)۔۔۔۔۔۔ فائ(٣)۔۔۔۔۔۔ ثُمَّ (٤)۔۔۔۔۔۔اَوْ (٥)۔۔۔۔۔۔اَمْ (٦)۔۔۔۔۔۔ لاَ(٧)۔۔۔۔۔۔بَلْ(٨)۔۔۔۔۔۔لَکِنْ(٩)۔۔۔۔۔۔حَتّٰی (١٠)۔۔۔۔۔۔اِمَّا

(١)۔۔۔۔۔۔واو
وَ :۔۔۔۔۔۔
ترجمہ :(اور )
یہ معطوف اور معطوف علیہ کو ایک حکم میں جمع کرنے کے لئے آتی ہے

مثال :۔۔۔۔۔۔
قَامَ زیدٌ وَعَمْرو
زید اور عمرو کھڑے ہوئے ۔
یعنی ان دونوں نے قیام کیا ہے ،مگر کون پہلے کھڑے ہوا ،کون بعد میں اس کا کچھ پتا نہیں ۔

توجہ طلب :
جب عمر کے بعد و لکھا ہو ،تو اسے عَ مَرْ پڑھتے ہیں ۔

حوالہ:
فَمَعْنَی الْوَاو الِاجْتِمَاع تَقول قَامَ زید وَعَمْرو أَی اجْتمع لَہما الْقیام وَلَا یدری کَیفَ تَرْتِیب حَالہمَا فِیہِ
(اللمع فی العربیۃ ،لابن جنی)

(٢)۔۔۔۔۔۔فائ
فَ :۔۔۔۔۔۔
ترجمہ:(پس ،تو )
یہ کبھی ترتیب کے لیے ہوتی ہے

جیسے:
(فأزلہما الشَّیْطَان عَنْہَا فأخرجہما)
(الْبَقَرَۃ: ٣٦)
تفسیر الجلالین میں ہے…

i am waiting for your Comments

اس بلاگ کا نام تبدیل کردیا گیا ہے
"اردو اسلامی بلاگ " "Urdu islami Blog"
کیا یہ نام ٹھیک ہے
یا
پچھلا نام ہی دوبارہ بحال کردیا جائے
کمنٹس میں اپنی رائے دیں

Feham e Arabi course,lesson no 17,Haroof e Jawab

سبق نمبر 17:
فھم عربی کورس:
حروف جواب:
"نَعَمْ":---
جواب محذوف پر دلالت کے لیے" نَعَمْ" کو استعمال کیا جاتا ہے .
مثلا کوئی آپ سے کہے
أَتذهبُ؟
کیا تم جاتے ہو..؟اگر  آپ نے جواب میں صرف کہا:
"نَعَمْ"تو اس کا معنی ہے
نَعَمْ اَذْھَبُ
جی ہاں،میں جاتا ہوں
"أَجَلْ":---
یہ بھی نعم کے معنی میں استعمال ہوتا ہے "أَي":---
یہ قسم سے پہلے قسم کی تاکید کے لیے ہی استعمال ہوتا ہے
جیسے:
{قُلْ إي ورَبي إنَّهُ لَحَقٌّ}
"أي" توكيد للقسم
والمعنى نعم وربيمکمل آیت یوں قرآن کریم میں ہے:
{وَ یَسۡتَنۡۢبِئُوۡنَکَ اَحَقٌّ ہُوَ ؕ ؔ قُلۡ اِیۡ وَ رَبِّیۡۤ  اِنَّہٗ  لَحَقٌّ ۚ ؕ ؔ وَ مَاۤ  اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ}
اور وہ آپ سے دریافت کرتے ہیں کہ کیا (دائمی عذاب کی) وہ بات (واقعی) سچ ہے؟ فرما دیجئے: ہاں میرے رب کی قسم یقیناً وہ بالکل حق ہے۔ اور تم (اپنے انکار سے اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے
(یونس:53)"بَلی":---
یہ نفی کے بعد آکر اسکا اثبات کرتا ہے
جیسے:
قرآن کریم میں عالم ارواح کے سوال کے متعلق ہے
{أَلستُ بِرَبّكُم، قالوا "بَلى"}
کیا میں تمہ…

Feham e Arabi course,lesson no 16,Haroof e Nafiya

سبق نمبر 16:
حروف نافیہ:
فھم عربی کورس:"لَمْ اور لَمَّا":---
یہ دو حروف فعل مضارع کے آخر کو جزم دیتے ہیں
جیسے:
لَم یَقتُلْ
اسے نے قتل نہیں کیا
نوٹ:
یہ فعل مضارع کو ماضی کے معنی میں کر دیتا ہے"لَنْ":---
یہ فعل مضارع کے آخر کو نصب دیتا یے .
جیسے
لَنْ یَقْتُلَ
وہ ہر گز نہیں قتل کرے گا
نوٹ:
یہ فعل مضارع کو مستقبل کے معنی میں کردیتا ہے "مَا  اور اِنْ":---
یہ دونوں ماضی اور حال میں نفی کرتے ہیں
ماضی کی مثال:
جیسے:
 مَا جِئتُ
میں نہیں آیاإنْ جَاءَ إلا أنَا
نہیں آیا مگر میںحال کی مثال:
مَا أجْلسُ
میں نہیں بیٹھتاإنْ يَجْلسُ إلا أنَا
نہیں بیٹھتا مگر میںیہ دونوں فعل اور اسم دونوں پر داخل ہوتے ہیں
فعل کی مثالیں گزر چکی ہیں
اسم کی مثالیں یہ ہیں"مَا هَذٰا بَشَراً
یہ بشر نہیں ہے "إنْ أحدٌ خيراً مِن أحدٍ إلا بالعافية""لا":---
یہ فعل ماضی اور مستقبل کی نفی کرتا ہے
ماضی کی مثال:
جیسے
{فلا صدَّقَ ولا صَلّى}
(القرآن)مستقبل کی مثال:
جیسے
{قُلْ لا أسألُكم عليهِ أجراً}
(القرآن)"لَاتَ":---
یہ "حِیْنَ" اور اس جیسے دوسرے ظروف زمان پر …

Namaz me Kamar pr hath rakhna

نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا:
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا مکروہ تحریمی ہے
نماز کے علاوہ بھی کمر پر ہاتھ رکھنا نہ چاہیے۔
(درمختار)







Namaz me Eytejar ka hukam

اعتجار یعنی پگڑی اس طرح باندھنا کہ بیچ سر پر نہ ہو،  نماز میں مکروہ تحریمی ہے
نماز کے علاوہ بھی اس طرح عمامہ باندھنا مکروہ ہے
(بہار شریعت)

Ahmed pur Sharqia Oil tanker incident bahawalpur pakistan

Image
چھوٹا سعید:
وہ کھیلنے گیا ہوا تھا
میں نے ہمسائی کے بیٹے کے ہاتھ پیغام بھیجا
میدان میں جاکر سعید  سے کہو
جلدی گھر آئے
امی بلا رہی ہیں
سعید کی امی نے آنکھوں سے آنسو صاف کرتے ہوئے، ہمسائی سے کہا بہن میں سوچ رہی تھی
سعید کا باپ پچھلے تین ماہ سے بیمار پڑا ہے
گھر میں کئی دنوں سے فاقے چل رہیں ہیں،چلو ہزار ایک روپیہ مل جائے گا
تو بچوں کے عید کے کپڑے بنا لوں گی
بس یہی سوچ کر میں نے سعید کو کولر دے کر بھیجا تھا
اتنا کہنا تھا کہ
سعید کی امی دھاڑیں مار مار کر رونے لگی
ہائے اللہ!
میں نے کیوں اسے ٹینکر سے تیل لینے بھیجا تھا تحریر:
#احسان_اللہ کیانی
26-جون-2017احمد پور شرقیہ میں آئل کا ٹینکر اور چھوٹا سعید

Learning videos Quran with tajveed

Image
Ahsan ul Qawaid videos
From Lesson 1 to 29Lessons on Ahsanul Qawaa'id: http://www.youtube.com/playlist?list=PLkhP3kAiQPbHAFAR0PDGC7xPS_CFsORfUClick Here to Go
Screenshot of Videos

Namaz e Tajhud k liye sona shart ha,

نماز تھجد کیلئے سونا شرط ہے:
حدیث شریف میں ہے:
إِنَّمَا التَّهَجُّدُ الصَّلَاةُ بَعْدَ رَقْدَةٍ
تھجد وہ نماز ہے ،جو سونے کےبعد ادا کی جائے.
(طبرانی کبیر:۸۶۷۰)طالب دعا:
#احسان_اللہ کیانی

Tasveer waly kapry me Namaz ka hukam

تصویر اور نماز:
جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو، اسے پہن کر نماز پڑھنا، مکروہ تحریمی ہے۔
نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہننا، ناجائز ہے۔
(بھار شریعت) یوہی مصلّی کے سر پر یعنی چھت ميں ہو یا معلّق ہو، یا محل سجود میں ہو، کہ اس پر سجدہ واقع ہو، تو نماز مکروہ تحریمی ہوگییوہی مصلّی کے آگے، یا  داہنے، یا بائیں تصویر کا ہونا، مکروہ تحریمی ہے  اور پسِ پُشت ہونا بھی مکروہ ہے
(بھارشریعت)اگر تصویر غیر جاندار کی ہے، جیسے پہاڑ دریا وغیرہا کی، تو اس میں کچھ حرج نہیں۔
(عامۂ کتب)اگر تصویر ذلت کی جگہ ہو، مثلاً جوتیاں اُتارنے کی جگہ يا اور کسی جگہ فرش پر کہ لوگ اسے روندتے ہوں يا تکیے پر کہ زانو وغیرہ کے نیچے رکھا جاتا ہو، تو ایسی تصویر مکان میں ہونے سے کراہت نہیں
نہ اس سے نماز میں کراہت آئے، جب کہ سجدہ اس پر نہ ہو۔  (درمختاروغیرہ) جس تکیہ پر تصویر ہو، اسے منصوب  کرنا پڑا ہوا نہ رکھنا، اعزاز تصویر میں داخل ہوگا اور اس طرح ہونا نماز کو بھی مکروہ کردے گا۔
(درمختار) اگر ہاتھ میں یا اور کسی جگہ بدن پر تصویر ہو، مگر کپڑوں سے چھپی ہو
یا
انگوٹھی پر چھوٹی تصویر منقوش ہو، یا آگے، پیچھے، دہنے، بائیں، اوپر، نی…

Disadvantage of Social Media facebook twitter etc

سوشل میڈیا اور سمجھنے کی صلاحیت:سوشل میڈیا سائٹس جیسے فیس بک یا ٹوئٹر وغیرہ پر شیئرنگ کرنا صارف کی چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت پر اثرانداز ہوتا ہے۔یہ دعویٰ چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔پیکنگ یونیورسٹی اور کارنیل یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا کی شیئر ہونے والی پوسٹ پر لوگ فوری طور پر ردعمل ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے لیے موصول ہونے والی معلومات کو گہرائی میں جاکر سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہےاز
#احسان_اللہ کیانی

Orya Maqbool jan new urdu Column about new king of saudi arabia muhammad bin salman

Image
سعودی عرب نئے ولی عھد محمد بن سلمان اسرائیل اور باقی عربوں کی موجودہ صورت حال کے متعلق
اوریا مقبول جان صاحب کا بہترین کالم
ویل للعرب عرب کے لیے تباہی