تازہ ترین
کام جاری ہے...
Tuesday, May 9, 2017

پیپلز پارٹی، لبرلز ،سزائے موت اور احسان اللہ احسان

May 09, 2017

لبرلز کی یہ تازہ منافقت ملاحظہ کیجیے ۔۔۔۔ !

سینیٹ نے احسان اللہ احسان کی سزائے موت کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سینیٹ کو پیپلز پارٹی کنٹرول کرتی ہے۔ وہاں نہ صرف پیپلز پارٹی کی اکثریت ہے بلکہ سینیٹ کے چیرمین بھی پیپلز پارٹی کے رضا ربانی صاحب ہیں۔ جو خود بھی کٹر قسم لبرل ہیں۔ 

صرف چند دن پہلے کل بھوشن اور گستاخان رسول ﷺ کی سزائے موت کے معاملے پر اسی پارٹی کے زنخے چیرمین بلاول صاحب نے فرمایا تھا " پیپلز پارٹی سزائے موت کے خلاف ہے"

خود رضاربانی صاحب نے دہشت گردوں کو آرمی کے ذریعے سزائے موت دینے پر باقاعدہ آنسو بہائے تھے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کی ہی عاصہ جہانگیر نے ان کو سپریم کورٹ سے سٹے دلوایا تھا۔

لیکن احسان اللہ احسان کو یہ سب سزائے موت دینے پر بضد ہیں ؟؟ نہ صرف یہ بلکہ سوشل میڈیا پر وہ تمام ملحدین بھی جو سزائے موت کو غیر انسانی قرار دیتے ہیں۔

وجہ سیدھی سی ہے۔۔۔۔۔۔۔ !

احسان اللہ احسان کی معافی ( چاہے مشروط ہی کیوں نہ ہو) افغانستان میں پاکستان کے خلاف لڑنے والے بہت سے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈال کر خود کو پاک فوج کے حوالے کرنے پر تیار کر سکتی ہے۔
یہ اس دہشت گرد تحریک کی موت ثابت ہو سکتی ہے جس کی فنڈنگ کا پیپلز پارٹی پر الزام ہے۔ جو انہیں کسی صورت منظور نہیں۔

اس سے پہلے نواز شریف نے احسان اللہ احسان کے بیانات پر پابندی لگوا دی تھی تاکہ انڈیا اور این ڈی ایس کے جو پول کھل رہے تھے وہ بند ہوجائیں۔ (خدارا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دو الگ الگ جماعتیں سمجھنا بند کر دیجیے)

پاکستان کے حوالے سے صحیح اور غلط کو سمجھنا ہو تو ایک بڑا سادہ سا طریقہ ہے۔ ان پاکستان دشمنوں کی رائے سنو۔ جس کو یہ صحیح کہیں وہ غلط ہے !

تحریر شاہدخان

0 تبصرے:

Post a Comment

اس کے متعلق آپکی کیا رائے ہے ۔۔؟؟
کمنٹ بوکس میں لکھ دیں ،تاکہ دیگر لوگ بھی اسے پڑھ سکیں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں