مسلمان لڑکیاں احتیاط کریں گرل فرینڈ نہ بنیں


ایک گھناؤنا رشتہ
اسلام میں عورت کو بہت عزت کا مقام دیا گیا ہے ، عورت کا ہر روپ (ماں، بہن ، بیٹی ، بیوی) خوبصورت اور قابل احترام ہے
.
مگر آج کل بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عورت سے ایک اور غلط رشتہ جوڑ دیا گیا ہے جسے (Girlfriend) کہتے ہیں .
,
یہ ایک انتہائی غلیظ رشتہ ہے ، ہر شریف لڑکی ایسے گھناؤنے رشتے سے دور رہتی ہے اور ہر شریف لڑکا اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،
,
میری بہنو ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ رکھئے ﮔﺎ ﮐﮧ ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺍﭘﻨﮯ عزت و ﻭﻗﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﯽ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﯿﮟ، ﮐﺴﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺫﻟﺖ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﻮ ﮔﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻣﺤﺾ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻗﺖ کو ﺭﻧﮕﯿﻦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ.
,
ﻣﺮﺩ ﺟﺲ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﺰﺕ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻟﮯ ﮐﺮﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮ ،ﺍُﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻭﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻮﭨﻠﻮﮞ ﯾﺎ ﭘﺎﺭﮐﻮﮞﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﮭﻮﻣﺘﺎ. اسے وہ (Girlfriend) نہیں بیوی بناتا ہے !
,
اور ﺍﺱ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﺎﻋﺰّﺕ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ہے. ایک شریف لڑکا جو آپ کو سچ میں پسند کرتا ہو گا وہ لڑکی کے گھر اپنے والدین کو بھیج کر عزت سے رشتہ مانگے گا
,
جو لڑکا یا مرد آپ سے صرف (Girlfriend) کا رشتہ رکھنا چاہے تو اس لڑکے/مرد سے دور رہئے ، جو آپ کو جائز مقام نہیں دے سکتا اس کی نظروں میں اپنی ماں بہن کی بھی کوئی عزت نہیں ہو گی !
,
اوباش لڑکے معصوم لڑکیوں کو پھنسا کر ان کی عزت سے کھیلتے ہیں اور ان نادان لڑکیوں کو ہوش تب آتا ہے
جب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہوتا ہے
,
خدا نخواستہ اگر آپ ایسے کسی مرد کے جھانسے میں آ جاتی ہیں اور ناجائز تعلقات قائم کر لیتی ہیں تو یہ مت بھولیں کہ اگر وہ انسان اچھا نہ ہوا تو کل کو سارا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑے گا کیونکہ ہمارے معاشرے میں مردوں کی کی گئی غلطی قابل معافی ہوتی ہے مگر لڑکی کوئی غلط قدم اٹھا لے تو معاشرہ تو معاشرہ لڑکی کے اپنے گھر والے تک ساتھ دینے سے انکار کر دیتے ہیں ،
,
اور ایسی صورت میں زبردستی کرائی گئی شادی کی صورت میں سسرال والے تک ایسی بہو کو دل سے قبولنہیں کرتے ، یہ ایک تلخ سچائی ہے ہمارے معاشرے کی !
,
بہنوں سے یہ بھی گزارش ہے کہ براہ مہربانی نیٹ پر لڑکوں سے رشتے داریاں نہبنائیں ، نہ ہی ان کو اپنے فوٹو وغیرہ دکھائیں ،
ضرورت کیا ہے آخر ، خود کو نمائش کیلئے پیش کرنے کی ؟؟؟
,
کیا آپ کو ہونے والے ان نقصانات کا اندازہ ہےجو کل آپ کی آنے والی زندگی تک تباہ کر سکتے ہیں ؟؟؟
,
اپنی تصاویر اپنی فیملی کے لئے رکھیں ، نیٹ پر ان تصاویرکا بنا اجازت کاپی کر کے غلط استعمال بھی ہو سکتا ہے اور آپ کو خبر تک نہیں ہوتی اور یہ چیز آپ کے لئے نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے !!!
,
ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جہاں لڑکیوں کی تصاویر یا وڈیو بنائی گئی اور پھر انھیں بلیک میل کر کے غلط کام کرنے پر مجبور کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی لڑکیوں نےخودکشی کر لی !
,
بہت لمبی بحث میں نہ جاتے ہوئے بس اتنا کہنا ہے کہ آپ مسلمان ہو،
یہ غیر مسلم قوموں کا فعل اختیار نہ کرو جو اخلاقی پستیوں میں گر کر تباہ ہو چکی ہیں ،
,
اس مغربی کلچر کی یلغار کا مقصد صرف اور صرف ہماری روحانی تباہی ہے تاکہ ھم بھی صرف اس مادی دنیا کے بھنور میں پھنس کر رہ جائیں !
,
اس لئے میری بہنو
اپنے آپ کو ایسا چاند نہ بناؤ جس پر ہر کسیکی نظر پڑے
بلکہ ایسا سو رج بنو جس پر نظر پڑتے ہی جھک جائے
,
اور دعا کیجئے کہ
یاربّ العزّت ہم سب کوامی عائشہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہم جیسی سیرت و کردار عطا فرما کر ایک ایسی اچھی بیٹی، بہن، بیوی اور ماں بننے کی توفیق دے
جس سے تو اور تیرا پیارا حبیب صلي الله عليه وآله وسلم راضی ہوں
اور امت محمد ﷺ کے فرزندوں کو بھی رسول اللہ ﷺ کی ہر ہر سنت اپنی زندگی میں لاگو کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
تحریر : نا معلوم