تازہ ترین
کام جاری ہے...
Friday, April 14, 2017

طبقات کتب حدیث :

April 14, 2017
طبقات کتب حدیث :
شاہ ولی اللہ نے کتب حدیث کی صحت ،شہرت و مقبولیت کے اعتبار سے چار طبقے بیان کیے ہیں ،جن کو ہم تلخیص کے ساتھ پیش کر دیتے ہیں ۔
(١)۔۔۔۔۔۔پہلا طبقہ ان کتابوں کا ہے ،جن کی صحت ،شہرت اور مقبولیت سب سے زیادہ ہے ،جیسے صحیح بخاری ،صحیح مسلم اور موطا امام مالک
(٢)۔۔۔۔۔۔دوسرا طبقہ ان کتابوں کا ہے ،جو صحت، شہرت اور مقبولیت میں پہلے طبقے کے قریب ہیں ،اس طبقے کی اکثر کتابوں میں اکثر احادیث صحیح اور حسن ہیں ،بعض ضعیف روایات بھی آگئی ہیں ،لیکن ان کا ضعف بیان کر دیا گیا ہے ،جیسے ''جامع ترمذی ''،''سنن ابو داؤد ''اور''سنن نسائی ''
(٣) ۔۔۔۔۔۔اس طبقہ میں ان مصنفین کی کتابیں ہیں ،جو امام بخاری اور مسلم پر مقدم ،ان کے معاصر یا ان کے مقارب تھے ،حدیث میں انکی فنی مہارت تو مسلم تھی ،لیکن انکی تصانیف میں دوسرے طبقے کی بہ نسبت ضعیف روایات زیادہ ہیں ،بلکہ بعض ایسی روایات بھی ہیں ،جو مہتم بالوضع ہیں ،جیسے ''مسند شافعی ،سنن ابن ماجہ ،مصنف عبد الرزاق ،مصنف ابن ابی شیبۃ ،سنن دارمی ،سنن دارقطنی ،سنن بیھقی ،اور تصانیف طبرانی ۔
(٤)۔۔۔۔۔۔چوتھے طبقہ میں ان متاخرین علماء کی کتابیں ہیں ،جن کی روایت کردہ احادیث کو قرون اولی میں ثبوت نہیں ملتا ،اس کے دو ہی مطلب ہیں ،یا تو متقدمین کو ان احادیث کی اصل نہیں مل سکی ،یا انہوں نے ان روایات میں کوئی علت خفیہ دیکھ کر ترک کر دیا ،جیسے دیلمی ،ابو نعیم اور ابن عساکر وغیرہ کی تصانیف ۔
(نعمۃ الباری ،علامہ غلام رسول سعیدی ،ج ١ ،ص ٦١،فرید بک سٹال ،لاہور )


0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں