تازہ ترین
کام جاری ہے...
Thursday, April 13, 2017

مفتی امجد علی اعظمی صاحب کی روزانہ کی مصروفیت :

April 13, 2017
مفتی امجد علی اعظمی صاحب کی روزانہ کی مصروفیت :
مفتی امجد علی اعظمی صاحب کا روزانہ کا جَدْوَل کچھ اِس طرح تھا کہ
بعد نمازِ فَجر ضَروری وظائف وتلاوتِ قراٰن کے بعد گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ پریس کا کام انجام دیتے۔
پھر فوراً مدرَسہ جاکر تدریس فرماتے ۔
دوپَہَر کے کھانے کے بعد مُستَقِلا کچھ دیر تک پھر پریس کا کام انجام دیتے۔
نماز ِظہر کے بعدعَصر تک پھر مدرَسہ میں تعلیم دیتے ۔
بعد نَمازِ عصر مغرِب تک اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی خدمت میں نشست فرماتے۔
بعدِ مغرِب عشاء تک اور عشاء کے بعد سے بارہ بجے تک اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کی خدمت میں فتوٰی نَویسی کا کام انجام دیتے ۔
اسکے بعد گھر واپَسی ہوتی اور کچھ تحریری کام کرنے کے بعد تقریباً دو بجے شب میں آرام فرماتے ۔
اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کے اخیر زمانہ حیات تک یعنی کم وبیش دس برس تک روز مرہ کا یہی معمول رہا ۔

سبق :
ہمیں اپنے اکثر اوقات کو دینی کاموں میں صرف کرنا چاہیے ۔
حدیث شریف میں ہے :دونعمتوں میں اکثر لوگ خسارے میں ہیں ،ایک صحت اور دوسری فراغت (صحیح بخاری )

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں