تازہ ترین
کام جاری ہے...
Friday, April 14, 2017

اقسام کتب حدیث :

April 14, 2017
اقسام کتب حدیث :
کتب احادیث کی انواع و اقسام کافی زیادہ ہیں ،یہاں پر بعض ضروری اقسام کو بیان کیا جا رہا ہے ۔
صحیح :جس کتاب کے مصنف نے صرف احادیث صحیحہ کا التزام کیا ہو ،جیسے صحیح بخاری و صحیح مسلم وغیرہ
جامع :جس کتاب میں آٹھ عنوانوں کے تحت احادیث لائی جائیں ، اور وہ یہ ہیں ،سیر ،آداب ،تفسیر ،عقائد ،فتن ،احکام ،اشراط ،مناقب جیسے ''بخاری ''اور ''ترمذی ''وغیرہ ۔
سنن :جس کتاب میں فقط احکام سے متعلق احادیث ہوں ،جیسے سنن ابو داؤد و نسائی ۔
مسند :جس کتاب میں ترتیب صحابہ سے احادیث لائی جائیں ،جیسے مسند احمد بن حنبل
معجم :جس کتاب میں ترتیب شیوخ سے احادیث لائی جائیں ،جیسے معجم طبرا نی
مستخرج :جس کتاب میں کسی اور کتاب کی احادیث کو ثابت کرنے کے لیے ان احادیث کو مصنف کتاب کے شیخ یا شیخ الشیخ کی دیگر اسناد سے وارد کیا جائے ،جیسے مستخرج لابی نعیم علی البخاری ۔
مستدرک :جس کتاب میں مختلف ابواب کے تحت ان احادیث کو لایا جائے ،جو ان ابواب میں کسی اور مصنف سے رہ گئی ہوں ،جیسے حاکم کی مستدرک علی الصحیحین
رسالہ :جس کتاب میں جامع کے آٹھ عنوانوں میں سے کسی ایک عنوان کے تحت احادیث ہوں ،جیسے امام احمد کی ''الزھد ''آداب میں اور ابن جریر طبر ی کی کتا ب ''تفسیر ''میں ۔
جز :جس کتاب میں صرف ایک موضوع پر احادیث ہوں ،جیسے امام بخاری کی ''جزء القراء ۃ خلف الامام ''
اربعین :جس کتاب میں چالیس احادیث ہوں ،جیسے اربعین نووی
امالی :جس کتاب میں شیخ کے املاء کرائے ہوئے فوائد ہوں ،جیسے امالی امام محمد
اطراف :جس کتاب میں حدیث کا صرف وہ حصہ ذکر کیا جائے ،جو بقیہ پر دلالت کرے اور پھر اس حدیث کے تمام طرق اور اسانید بیان کر دئیے جائیں یا بعض کتب مخصوصہ کی اسانید بیان کی جائیں ،جیسے ''اطراف الکتب الخمسۃ لابی العباس ''اور ''اطراف المزی ''
(نعمۃ الباری ،علامہ غلام رسول سعیدی ،ج ١،ص ٦١۔٦٠،فرید بک سٹال ،لاہور )

0 تبصرے:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


Translate in your Language

LinkWithin

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں