سب سے بڑے تین گناہ

سب سے بڑے تین گناہ:
نبی کریم علیہ السلام نے فرمایا:
"أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟"
کیا میں تمھیں اکبر الکبائر کے بارے میں نہ بتاؤ
آپ نے یہ بات تین بار پوچھی .
صحابہ کرام نے عرض کیا ،ضرور بتائیں ،یا رسول اللہ!
آپ نے فرمایا:
"الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ"
اللہ کے ساتھ شرک کرنا
اور
"عُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ"
والدین کی نافرمانی کرنا
اور
"وَقَوْلُ الزُّورِ"
جھوٹ بولنا.

کتاب : الادب المفرد
مولف : امام بخاری

توجہ طلب:
والدین کی نافرمانی کس قدر بڑا گناہ ھے کہ اسے شرک کے بعد ذکر کیا گیا ھے .