Saturday, July 2, 2016

اعتکاف کے مسائل مختصر سوال جواب کی صورت میں Etekaf k Masail Sawal jawab ki surat me unicode urdu me



اعتکاف کے مسائل :

میراخیال ہے ،سوال جواب کی صورت میں عوام آسانی سے مسائل یاد کر لیتے ہیں، اس لیے میں آپ کے سامنے اعتکاف کے مسائل مختصر سوال جواب کی صورت میں لکھ رہا ہوں۔
سوال :رسول اللہ ﷺ رمضان میں کب اعتکاف فرمایا کرتے تھے ؟
جواب :رسول اللہ ﷺ رمضان کے آخری دس دن کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے
(رواہ البخاری ومسلم)
#####
سوال :کیا مُعتکِف (اعتکاف کرنے والا ) مریض کی عیادت کے لیے جاسکتا ہے ؟
جواب :حضرت عائشۃ فرماتی ہیں :معتکف کے لیے سنت ہے کہ وہ مریض کی عیادت نہ کرے ۔
(سنن ابو دائود )
#####
سوال :کیا معتکف جنازے میں شرکت کر سکتاہے ؟
جواب :حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں ،معتکف کے لیے سنت ہے کہ جنازے میں حاضر نہ ہو
(سنن ابو دائود )
#####
سوال :کیا اعتکاف بغیر روزے کے بھی ہو سکتا ہے ؟
جواب :حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہے ،اعتکاف روزے کے بغیر نہیں ہوتا
(سنن ابو دائود )
##### 
سوال :اعتکاف کرنے والے کو کتنا ثواب ملتا ہے ؟
جواب :حدیث میں ہے :جس نے رمضان میں دس دن کا اعتکاف کر لیا ،تو وہ ایسا ہے جیسے اس نے دو حج اور دو عمرے کر لیے ہوں
(شعب الایمان)
##### 
سوال :کیا نابالغ بھی اعتکاف بیٹھ سکتا ہے ؟
جواب :جی ہاں ،اگر نابالغ بچہ  عقلمند ہو اورتمیز رکھتا ہو،تواس کا اعتکاف بھی صحیح ہے
(بہار شریعت ،مفہوم کلام )
#####
سوال :کیا اعتکا ف کے لیے جامع مسجد یا مسجد جماعت کا ہونا ضروری ہے ؟
جواب :مطلقا ہر مسجد میں اعتکاف صحیح ہے
(رد المحتار)
#####
سوال :کس مسجد میں اعتکاف بیٹھنا سب سے افضل ہے ؟
جواب :سب سے افضل اعتکاف حرم شریف میں ہے ،پھر مسجد نبوی میں ،پھر مسجد اقصی میں ،پھر اس مسجد میں جہاں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہو
(الجوھرۃ النیرۃ )
#####
سوال :کیا عورت مسجد میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے ؟
جواب :عورت کا مسجد میں اعتکاف بیٹھنا مکروہ ہے
(فتاوی شامی)
#####
سوال :عورت کو کہاں اعتکاف کرنا چاہیے ؟
جواب :عورت کو اپنے گھر میں ہی اعتکاف کرنا چاہیے ،اس جگہ پر جو جگہ اس نے نماز پڑھنے کیلئے مقرر کر رکھی ہے ،جسے مسجد بیت کہتے ہیں
اگر عورت نےگھر میں نماز کے لیے کوئی جگہ مقرر نہیں کر رکھی ،تو گھر میں بھی اعتکاف نہیں کر سکتی ،عورتوں کو چاہیے کہ جب وہ اعتکاف کا ارادہ کریں توگھر میں اسی دن سےا یک جگہ نماز کے لیے مقر ر کر لیں ،پھر وہاں اعتکاف کر لیں ۔
(فتاوی شامی )
#####
سوال :اعتکاف کی کتنی قسمیں ہیں ؟
جواب :اعتکاف کی تین قسمیں ہیں ۔
واجب :منت کا اعتکاف
سنت موکدہ :رمضان کے آخری دس دن کا اعتکاف
نفل :اس اعتکاف کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں ،آدمی جب مسجد میں داخل ہو ،اعتکاف کی نیت کر لے
(بہار شریعت ،فتاوی نوریہ کامختصر نچوڑ )
#####
سوال:رمضان کے آخری عشرے کے اعتکاف کا وقت کب سے کب تک ہے ؟
جواب :جس نے آخری دس دن کا اعتکاف کرنا ہو ،اسے چاہیے کہ وہ بیسویں رمضان کو سورج غروب ہوتے وقت ،اعتکاف کی نیت کے ساتھ مسجد میں ہو ۔

اورتیسویں رمضان کے غروب آفتا ب کے بعد ،یا انتیس رمضان کو چاند نکلنے کے بعد مسجد سے نکلے ۔
(بہار شریعت ،مفتی امجد علی اعظمی ،مختصرا )
فتاوی نوریہ میں اسے مزید آسان کر کے لکھا گیا ہے
رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والے کو چاہیے ،کہ وہ بیس رمضان المبارک کو غروب آفتاب سے پہلے پہلے نیت کر کے مسجد میں معتکف ہو جائے ،اور عید کا چاند نظر آنے تک (29 یا 30 رمضان کے غروب آفتاب تک)معتکف رہے ۔
(فتاوی نوریہ ،مفتی نور اللہ نعیمی ،جلد 2،ص 280)
 #####
سوال :کیا مسجد سے باہر نکلنے سے اعتکاف ٹو ٹ جاتا ہے ؟
جواب :بغیر عذر کے مسجد سے نکلنے سے اعتکاف ٹو ٹ جاتا ہے
(فتاوی ھندیہ )
معتکف کے مسجد سے نکلنے کے دو عذر ہیں
حاجت طبعی :جیسے پیشاب ،پاخانہ ،استنجاء ،وضو،اور غسل کی ضرورت ہو تو  غسل ۔
حاجت شرعی :مثلا اگر اس مسجد میں جمعہ نہ ہوتا ہو تو جمعہ کے لیے جانا ۔
(فتاوی شامی ،مختصرا )
#####
سوال:اگر معتکف واش روم گیا اور اسے قرض خواہ نے روک لیا ،تو کیا اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا ؟
جواب :جی ہاں اعتکاف فاسد ہو جائے گا ۔
(فتاوی عالمگیری)
#####
سوال :اگر معتکف نے جماع (ہم بستری ) کر لیا،تو کیا اعتکاف ٹو ٹ جائے گا ؟
جواب :جماع سے اعتکاف فاسد ہو جاتا ہے ،اگرچہ انزال ہو یا نہ ہو ،جان بوجھ کر کرے یا بھول کر ،رات میں ہو یا دن میں ،مسجد میں ہو یا مسجد سے باہر ،اعتکاف فاسد ہو جائے گا
(فتاوی عالمگیری)
#####
سوال :کیا معتکف کو مسجد میں کھانے پینے کی اجازت ہے ؟
جواب :جی ہاں معتکف کومسجد میں کھانے ،پینے سونے کی اجازت ہے
(درمختار )
مگر یہ احتیاط ضرور کر ے کہ مسجد آلودہ نہ ہو
#####
سوال :مسجد میں مباح باتیں کرنا کیسا ہے ؟
جواب :مسجد میں بے ضرورت مباح کلام ،نیکیوں کو اس طرح کھاتا ہے ،جیسے آگ لکڑیوںکو کھاتی ہے
(در مختار )
#####
سوال :کیادوران اعتکاف  جمعہ کی نماز کے لئے غسل کیا جاسکتا ہے ،جبکہ غسل فرض نہ ہو ؟
جواب :معتکف کے لیے غسل ِ جنابت (یعنی جب غسل فرض ہو )کے علاوہ ،غسل کے لیے مسجد یا فنائے مسجد سے باہر نکلنا جائز نہیں ہے
(تفہیم المسائل ،مفتی منیب الرحمن ،جلد 3،ص 164)
فتاوی نوریہ میں مزید وضاحت ہے ٹھنڈک کے لیے غسل کرنا بھی معتکف کیلئے جائز نہیں :
ٹھنڈک حاصل کرنے کیلئے ،غسل کی غرض سے مسجد سے باہر نہ نکلے ورنہ اعتکاف  ٹوٹ جائے گا
(فتاوی نوریہ ،مفتی نور اللہ نعیمی ،جلد2  ،ص 279)
#####
سوال :کیا دوران اعتکاف مسجد کے وضو خانے میں ہاتھ دھو سکتے ہیں ،کلی کر سکتے ہیں ؟
جواب :مسجد کے اندر کھڑے یا بیٹھے ہوئے ،وضو خانے کی ٹوٹی سے ہاتھ دھونا یا کلی کرنا جائز ہے ،بشرطیکہ مسجد سے باہر نہ جائے
(تفہیم المسائل ،مفتی منیب الرحمن ،جلد 3 ،ص 164)
#####
سوال :اگر گھر سے کھانا لانے والا کوئی نہ ہو توکیا معتکف خود گھر سے کھانا لا سکتا ہے ؟
جواب :جی ہاں ،اگر گھر سے کھانا لانے والا کوئی نہ ہو تو گھر سے کھانا خود لا سکتا ہے
(فتاوی نوریہ ،مفتی نور اللہ نعیمی ،جلد 2،ص 279)
#####
سوال :معتکف کو دوران اعتکاف کیا کیا کرنا چاہیے ؟
جواب :معتکف کو چاہیے وہ مسجد میں غیر ضروری گفتگو سے بچے ۔
ہمہ وقت یاد الہی میں مشغول رہے
قرآن پاک کی تلاوت ،احادیث اور فقہ کی کتابوں کا مطالعہ کر ے
انبیائے کرام اور صالحین کی سیرت و سوانح کا مطالعہ کرے
ذکر الہی ،استغفار ،درود شریف اور نوافل کی کثرت رکھے ،(پہلے )قضا ہونے والی نماز یں زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی کوشش کرے
نماز باجماعت اور تکبیر اولی فوت نہ ہونے دے
(فتاوی نوریہ ،مفتی نور اللہ نعیمی ،جلد 2،ص 280)
#####


  Etekaf k masail ,Etekaf me Jumy ka Ghusal karna ,Etekaf me nahana ,Etekaf Ramzan ki Akhri Rato me ,Etekaf k masail urdu Zuban me ,urdu me fiqhi masial ,fatwa in urdu ,urdu fatwa ,ahkam e Shariat in urdu ,ap k masail aur un ka hal urdu me ,
Etekaf k masail ,Etekaf me Jumy ka Ghusal karna ,Etekaf me nahana ,Etekaf Ramzan ki Akhri Rato me ,Etekaf k masail urdu Zuban me ,urdu me fiqhi masial ,fatwa in urdu ,urdu fatwa ,ahkam e Shariat in urdu ,ap k masail aur un ka hal urdu me ,Etekaf k masail ,Etekaf me Jumy ka Ghusal karna ,Etekaf me nahana ,Etekaf Ramzan ki Akhri Rato me ,Etekaf k masail urdu Zuban me ,urdu me fiqhi masial ,fatwa in urdu ,urdu fatwa ,ahkam e Shariat in urdu ,ap k masail aur un ka hal urdu me ,Etekaf k masail ,Etekaf me Jumy ka Ghusal karna ,Etekaf me nahana ,Etekaf Ramzan ki Akhri Rato me ,Etekaf k masail urdu Zuban me ,urdu me fiqhi masial ,fatwa in urdu ,urdu fatwa ,ahkam e Shariat in urdu ,ap k masail aur un ka hal urdu me ,Etekaf k masail ,Etekaf me Jumy ka Ghusal karna ,Etekaf me nahana ,Etekaf Ramzan ki Akhri Rato me ,Etekaf k masail urdu Zuban me ,urdu me fiqhi masial ,fatwa in urdu ,urdu fatwa ,ahkam e Shariat in urdu ,ap k masail aur un ka hal urdu me ,Etekaf k masail ,Etekaf me Jumy ka Ghusal karna ,Etekaf me nahana ,Etekaf Ramzan ki Akhri Rato me ,Etekaf k masail urdu Zuban me ,urdu me fiqhi masial ,fatwa in urdu ,urdu fatwa ,ahkam e Shariat in urdu ,ap k masail aur un ka hal urdu me ,

No comments:

Post a Comment

Join us on

Must click on Like Button

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...