Tuesday, June 21, 2016

امام قدوری کی کتاب کا تعارف introduction of famous fiqh book Qadoori in Urdu


امام قدوری کی کتاب مختصر القدوری

ابھی میرے سامنے ایک کتاب ہے ،جس پر "المختصر للقدوری "لکھا ہے ،(اس کااردو ترجمہ یہ ہے ،امام قدوری کی مختصر سی کتاب)آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی ،کہ انھیں قدور ی کیوں کہتے ہیں ،پہلی وجہ تو عام سی ہے کہ یہ بغدا د کی ایک بستی "قدورۃ" میں پیدا ہوئے ،دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ "قدور "یعنی ہنڈیاں بنا کر فروخت کرتے تھے ،یہ کس درجے کے عالم اور فقیہ تھے ،اس کو سمجھنے کیلئے ،پہلے یہ بات سمجھ لیں ۔
فقھاء کے سات طبقات ہیں
مجتھد ین فی الشرع :
یہ حضرات احکام شرعیہ کو قرآن ،حدیث ،اجماع اور قیاس سے مستنبط کرتے ہیں ،اور اس کے لیے اصول و قواعد مقرر فرماتے ہیں ،جیسے امام ابو حنیفہ ،امام مالک ،امام شافعی ،امام احمد بن حنبل
مجتھدین فی المذہب:
یہ لوگ اصول میں اپنے امام کے تابع ہوتے ہیں ،مگر یہ لوگ بھی ادلہ اربعہ سے فروع کے استخراج پر قدرت رکھتے ہیں ،جیسے امام ابو یوسف ،امام محمد ،اور امام زفر وغیرھم
مجتھدین فی المسائل :
یہ اصول و فروع میں اپنے امام کے تابع ہوتے ہیں ،اور جن مسائل میں امام سے کوئی روایت نہیں ہوتی ،ان مین امام کے اصول کے مطابق استخراج کرتے ہیں
اصحاب التخریج :
انہیں اجتھاد پر بالکل قدرت نہیں ہوتی ،لیکن اصول اور اس کے ماخذ پر مکمل عبور ہوتا ہے ،اس لیے یہ قول مجمل کی تفصیل پر قدرت رکھتے ہیں ،جیسے امام ابوبکر رازی ،جصاص ،کرخی وغیرھم
اصحاب الترجیح :
یہ بعض روایتوں کو دوسری بعض روایات پر ترجیح دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،جیسے ابو الحسن قدوری ،اور صاحب ہدایہ
اصحاب التمیز:
یہ وہ لوگ ہیں ،جو روایات میں سے صحیح ،اصح ،قوی ،ضعیف ،اور ظواہر ونوادر وغیرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں ،اور ان میں روایات کو باہم متمیز کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ،جیسے صاحب کنز،اور صاحب وقایہ
محض مقلدین :
یعنی وہ لوگ جنہیں ان امور مذکورہ میں سے کسی پر بھی قدرت نہیں ہوتی
(خلاصہ از عقود رسم المفتی ،لابن عابدین الشامی )
(آج تو چند اردو کتابیں پڑھا ،شخص بھی قرآن و حدیث سے خود استدلال کر رہا ہوتا ہے )
امام قدوری اصحاب الترجیح میں سے تھے ،یہ فقط بعض روایات کو بعض پر ترجیح دے سکتے تھے ،لیکن یہ بہت بڑا علمی مقام ہے ،جو شخص یہاں تک پہنچ جاتا ہے ،وہ بہت کامل عالم ہوتا تھا ،آج کل لوگ باقاعدہ نہیں پڑھتے ،بلکہ بے قاعدہ پڑھ کر نیم ملا بن جاتے ہیں ،(اگرچہ ٹی وی والے ان کے سامنے مذہبی اسکالر لکھتے ہیں )اور لوگوں کے ایمان کو تباہ کر دیتے ہیں ۔
امام قدوری کی عبارت کافی آسان اور واضح ہوتی ہے ،امام قدوری کی مختصر میں بہت سی کتب و ابواب ہیں ،کتب یہ ہیں
کتاب الطہارت ،کتاب الصلوۃ ،کتاب الزکوۃ ،کتاب الصوم ،کتاب الحج ،کتاب السیر ،کتاب الحظر والاباحۃ ،کتاب الفرائض وغیرھم
قدوری کی عربی میں مشہور شرح "الجوھرۃ النیرۃ"ہے ،"الھدایۃ" کو بھی بعض لوگ قدوری کی شرح ہی شمار کرتے ہیں ،حالانکہ یہ "بدایۃ المبتدی "کی شرح ہے ،جس میں قدوری اور جامع صغیر کا متن ہے
یہ کتاب(یعنی قدوری ) اور"الھدایۃ"  آج بھی تمام بریلوی و دیوبندی مدارس میں پڑھائی جاتی ہے ۔
قدوری تنظیم المدارس اہلسنت میں تیسرے سال میں پڑھائی جاتی ہے ،
جبکہ ہدایہ کے چار حصے چار سالوں میں پڑھائے جاتے ہیں
اللہ ان حضرات پر اپنی کروڑوں رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے ،اور ہمیں ان کی برکات عطا فرمائے


  Imam Qadoori ,book of fiqh Al mukhtaser qadoori ,arabic books ,islamic arabic books,books of fiqh ,dars e nizami books ,introduction of qadoori ,
Imam Qadoori ,book of fiqh Al mukhtaser qadoori ,arabic books ,islamic arabic books,books of fiqh ,dars e nizami books ,introduction of qadoori Imam Qadoori ,book of fiqh Al mukhtaser qadoori ,arabic books ,islamic arabic books,books of fiqh ,dars e nizami books ,introduction of qadoori Imam Qadoori ,book of fiqh Al mukhtaser qadoori ,arabic books ,islamic arabic books,books of fiqh ,dars e nizami books ,introduction of qadoori Imam Qadoori ,book of fiqh Al mukhtaser qadoori ,arabic books ,islamic arabic books,books of fiqh ,dars e nizami books ,introduction of qadoori

No comments:

Post a Comment

Join us on

Must click on Like Button

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...