تازہ ترین
کام جاری ہے...
Wednesday, June 15, 2016

ilm ki Fazeelat ilm se Khoof e Khuda me izafa hota ha علم اور خوف خدا

June 15, 2016




علم والا ہی ڈرتا ہے
جب کوئی شخص کسی چیز کی ہیبت اور اس کے بڑے نقصان کا علم رکھتا ہے ،تو اتنا ہی اس سے ڈرتا ہے ،مثلا
 جو جانتا ہے کہ ایٹم بم کس قدرنقصان دے ہے ،وہ اتنا ہی اس سے ڈرتا ہے ،لیکن ایک اَن پڑھ دیہاتی آدمی کو ایٹم بم سے بالکل ڈر نہیں لگتا
اسی طرح جیسے نبی کریم ؐ جانتے ہیں کہ
قیامت میں نافرمانوں پر کس قدر سخت قہر الہی نازل ہوگا ، انھیں کس ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا
اگر ہمیں بھی ویسا علم ہوتا ،تو ہم اس خوف سے نہ مسکرا سکتے ،نہ خوشیاں مناسکتے ،بلکہ ہمیشہ ہماری آنکھیں آنسو بہاتی رہتی ،اور ہمارے دل غمگین رہتے
رسول اللہ ؐنے خود بھی فرمایا تھا :
(وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَکَیْتُمْ کَثِیرًا وَلَضَحِکْتُمْ قَلِیلا )
 اللہ کی قسم ! اگر تم وہ جانتے ،جو میں جانتا ہوں ،تو تم بہت زیادہ روتے اور بہت کم ہنستے(رواہ البخاری)

 قرآن کریم میں بھی ہے :حقیقت میں اللہ سے علماء ہی ڈرتے ہیں ۔



0 تبصرے:

Post a Comment

کمنٹ کا شکریہ ۔۔۔آپ کا تبصرہ جلد ایڈمن کی طرف سے ظاہر کر دیا جائے گا

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔


 
فوٹر کھولیں‌/بند کریں