Tuesday, June 21, 2016

امریکہ کی دوستی امریکہ کی دشمنی سے بدتر ہے


امریکہ اور پاکستان
میں نے کچھ عرصے پہلے طارق چوہدری صاحب کا کالم خطرناک دوست پڑھاتھا ،اس میں سے چند باتیں نوٹ کر لیں تھیں ،آج جی چارہا ہے ،آپ کے سامنے بھی وہ باتیں شیئر کردوں ۔
امریکہ کسی کا دوست نہیں ،مسلمانوں کا دوست تو وہ ہو ہی نہیں سکتا ،مگر وہ پاکستان کا بھی دوست نہیں ہے ۔
لیاقت علی خان کا قاتل پر  امریکہ ہی ہے :
پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو سپر پاور کے ایما ء پر خفیہ ایجنسی نے افغان شہری سید اکبر کے ذریعے قتل کر وایا تھا ،جو برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کیلئے بھی کام کرتا تھا ۔
ہمارے ملک کے پہلے وزیر اعظم کو قتل کیا ،لیکن اب بھی ہمارے کچھ سیکو لر لوگ کہیں گے ،امریکہ ہمارا دوست ہے تو ان کے اپنے ہی ایک سابق وزیرخارجہ کا بیان پڑھ لیں
ایک امریکی سابق وزیر خارجہ کا بیان :
امریکہ کے ایک سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے کہا تھا ،امریکہ اپنے دشمنوں کیلئے اتنا برا نہیں ،جس قدر دوستوں کیلئے خطرناک ہے ۔
اگر اسے دوست بھی سمجھتے ہیں تو وہ زیادہ ہی نقصان دہ ہو گا ۔
پاکستان کاایٹم بم :
امریکہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے ،پاکستان اپنی ایٹمی صلاحیت کو محدود ،تیاریوں کو آہستہ ،اور بموں کی تعداد کو کم کرے ۔

 

No comments:

Post a Comment

Join us on

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...