Wednesday, September 23, 2015

Image of Syed Shamas ur Rehman Mashadi ki Haqeeqat

Hazrat Khawaja Mohummud Akbar Gharib Nawaz R.A(Chishti,Basirpuri)


السلام علیکم !


معزز ناظرین میں شمس الرحمٰن مشعدی ہر اُس شخصیت سے مخاطب ہوں جس نے پچھلے دنوں فیس بک پہ میرے بارے میں کچھ دیکھا سُنا ۔ سب سے پہلےتومیں شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھ سےپیار کرتےہوے میرے دفاع میں کمنٹ کیا اور اُن کا بھی احسان یاد رہے گا جنہوں نے بلا تحقیق میرے خلاف کمنٹ کیا۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزام کی حقیقت کے حوالے سے گزارش ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔


۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ بچی جس کو ویڈیو میں ملازمہ کہا گیا ہے حقیقت میں وہ ہمارے ادارے میں قرآنی تعلیم اور دسویں(۱۰) جماعت کی طالبہ ہے اور میری اہلیہ کی شاگرد ہے۔


۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پچھلے پانچ برس سے ہمارے ہی ساتھ ایک ہی گھر میں رہتی ہے اور کھانا ہی نہیں اس کے تمام تر اخراجات ہمارے ہی ذمہ ہیں۔


۳۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اُس دن اس کے کھانا نہ کھانے کی وجہ کسی قِسم کی زبردستی نہیں بلکہ طبعیت کی ناسازی تھی کہ اس کا کچھ کھانے کو دل نہ تھا اور منہ دوسری طرف کر کے بیٹھنے کی وجہ کوئی حکم وغیرہ نہیں بلکہ صرف اساتذہ کا احترام تھا جو اس نے کیا اور اسے اکیلا اس لئے نہیں چھوڑا گیا کہ اس کے لئے پریشانی کا سبب نہ ہو۔۔۔۔


جنہوں نے بلا تحقیق و تصدیق مجھ پر الزام لگایا میرا اُن سوشل میڈیا کے افراد سے سوال ہے


۱۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی بھی فیملی کی چھپ کہ فوٹو یا ویڈیو بنانا کون سی اعلیٰ انسانی اقدار کا اظہار ہے؟

۲۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلا تحقیق و تصدیق کسی پر الزام لگانا اور پھر اس کو پھیلا کر بدنام کرنا کس مہذب رویہ کی دلیل ہے ؟

آخری گزارش ہے کہ میرے پر الزام لگانے والے افراد خدارا ایک دفعہ ادارے آکر دیکھیں تو سہی کہ یہاں ایک نہیں روزانہ سینکڑوں بچے بچیوں کو کتنے عزت و وقار سے کھانا پیش کیا جاتا ہے۔۔ فقیراِس سازش کے کرداروں کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہے

آپ سب کی بہت نوازش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واسلام

سید شمس الرحمٰن مشعدی

(سجادہ نشین درگاعالیہ مشعدیہ حسین آباد شریف وخادم خطیب درگاہ عالیہ سیال شریف)

tasdeeq k liye lnk dekhain.....

No comments:

Post a Comment

Join us on

Must click on Like Button

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...